نئی دہلی/9اکتوبر(ایجنسی) بگ باس میں ویکنڈ کا وار پر گھر میں زبردست ڈرامہ دیکھنے کو ملا۔ سلمان خان نے زبیر خان کو انکے رویے کے لیے کھری کھری سنائی تو زبیر خان نے اسے دل پر لے لیا . انہوں نے مبینہ طور پر نیند کی گولیاں کھالی تھی، جس کے باعث انہیں ہسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا. اس کے بعد، وہ جنتا کی ووٹ میں شو سے باہر ہوگئے. لیکن اس
نے سلمان خان کی بات انہیں اچھی نہیں لگی اور انہوں نے سلمان خان کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرادی.
زبیر خان نے سلمان پر دھمکانے کا الزام لگایا ہے . زبیر نے الزام لگایا ہے کہ سلمان نے ان سے کہا، "تیرے کو فلم انڈسٹری میں کام کرنے نہیں دونگا‘. تیرے کو مارونگا. "زبیر نے ممبئی کے انٹیپ ہیل پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی ہے.