ممبئی/28جون(ایجنسی) بالی ووڈ اداکار انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ فلم زیرو میں کام کرنا ان کی خوش قسمتی رہی۔ آنندایل رائے کی ہدایت میں بن رہی فلم زیرو میں شاہ رخ خان، انوشکا اور کٹرینہ کیف کے اہم کردارہیں۔
انوشکا نے ٹوئٹر پر لکھا
"زیرو میں پوری طرح سے میرا دل لگا رہا، دو لوگوں کی ایک خوبصورت کہانی رہی۔ یہ میری خوش قسمتی ہےکہ میں اس فلم کا حصہ رہی۔
انہوں نے آنند ایل رائے ، شاہ رخ خان اور کٹرینہ کا شکریہ ادا کیا۔ انوشکا اور شاہ رخ کی یہ تیسری فلم ہے۔ اس فلم میں انوشکا ایک سائنٹسٹ کا کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم 21 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔