ممبئی/30جنوری(ایجنسی) اپنے وقت کی مشہور بالی ووڈ اداکارہ زینت امان نے ممبئی کے ایک تاجر کے خلاف دھوکہ دہی اور دھمکی دینے کی شکایت درج کرائی ہے، زینت کی شکایت کے بعد جوہو پولیس نے تاجر کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کردی ہے، تاجر فراربتایا جارہا ہے.
اطلاعات کے
مطابق، زینت امان نے کل شام جوہو تھانے میں آکر رپورٹ درج کرائی کہ امر کھنہ نامی ایک تاجر انکے گھر آیا اور انکے گارڈ کے ساتھ بدتمیزی اور مارپیٹ کی، اس نے زینت کو بھی دھمکی دی، اداکارہ نے یہ الزام لگایا کہ سرفراز انہیں پیچھلے کچھ دنوں سے واٹس ایپ پر فحش پیغامات بھیج رہا تھا، جس سے وہ کافی پریشان تھی.