ممبئی، 19 مئی (یو این آئی) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور فلمساز سنجے خان اپنے بیٹے زید خان کو دوبارہ لانچ کرنے کے لئے فلم بنائیں گے۔
’دی سورڈ آف ٹیپو سلطان‘ جیسے کامیاب ٹی وی سیریل بنانے والے سنجے خان ایک مرتبہ پھر ہدایت کاری کے میدان میں واپس آرہے ہیں۔
وہ اپنے بیٹے زید خان کے لئے فلم بنائیں گے اور اس کی ہدایت کاری بھی کریں گے ۔
اس فلم کی کہانی ہند ۔
پاک کے درمیان ہوئی پہلی جنگ پر مبنی ہوگی۔
بتایا جارہا ہے کہ سنجے خان ہند ۔
پاک جنگ کے جنگی ہیرو بریگیڈیر محمد عثمان کی سوانح
بنارہے ہیں۔
سنجے خاں نے کہا ’’میں اسکرپٹ پر محنت کررہا ہوں، کیونکہ میں میں اسے ہر ممکن حد تک قابل اعتماد بنانا چاہتا ہوں۔
میں ہندوستانی فوج کی بہادری دکھانا چاہتا ہوں کہ معقول اسلحہ نہ ہونے کے باوجودوہ کتنی بہادری سے لڑے تھے ۔
بریگیڈیئر کی کہانی بہادری اور اصولوں جیسے نظریات کی داستان ہے”۔
انہوں نے کہا ’’زید فلم انڈسٹری میں سب سے ہنڈسم فنکاروں میں سے ایک ہیں، ایک والد ہونے کے ناطے یہ میرا فرض ہے کہ میں اس کے لئے فلم بناؤں۔
اس فلم کے ذریعہ ناظرین کو نیا زید دیکھنے کو ملے گا‘‘۔