ممبئی/11مئی(ایجنسی) فلم 'دنگل'میں اپنے بہترین کردار کیلئے نیشنل ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ زائر وسیم اپنے ڈپریشن کی پریشانی کو لیکر کھل کر سامنے آئی ہیں۔زائرہ نے انسٹا گرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کر کے اپنے مشکل دنوں کی بات بتائی۔17 سال کی زائرہ نے بتایا کہ ڈُریشن کے دنوں میں انہیں خودکشی کے خیال آتے ہیں۔زائرہ نے بتایا کہ ہمارے سماج میں ڈپریشن کو لیکر غلط تصور کو لیکر وہ ہمیشہ سے ڈپریشن کی بات کرنے سے جھجکتی رہی ہیں۔اس کے علاوہ زائرہ نے یہ بھی بتایا کہ لوگوں کو یہ غلط لگتا ہے کہ ڈپریشن کی پریشانی کیلئے "میں بیت چھوٹی ہوں"۔
زائرہ نے اپنے پوسٹ میں آگے بتایا کہ ان مشکل دنوں نے انکی زندگی کو ہر طریقے سے متاثر کیا تھا۔ان دنوں زائرہ کا اپنے دماغ پر کائی کنٹرول نہیں
رہتا تھا۔
زائرہ نے آگے بتایا ، 'ہر دن قریب 5 اینٹی دپریشن گولیاں کھانا ،آدھی رات کو اٹیک آنے پر اسپتال بھاگنا،ہر وقت خالی پن محسوس کرنا ،کبھی ضرورت سے زیادہ کھانا تو کبھی بھوکے رہنا،جسم میں درد ،خودکشی کے خیال،یہ سبھی ان کے ڈپریشن کے دنوں میں عام بات تھی۔
زائرہ نے اپنے پہلے ڈپریشن کے حملے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی مرتبہ 12 سال کی عمر نے ڈپریشن نے ان پر حملہ کیا تھا۔یعنی پہلی بار وہ ڈپریشن میں آئی تھیں۔زائر نے کہا ، " مجھے لا تعداد پینک اٹیک آتے تھے،میں بہت زیاد دوائیاں کھاتی تھی۔ جو کہ میں ابھی بھی کھاتی ہوں'۔