the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ممبئی،26 ستمبر(یو این آئی)بالی ووڈ میں کنگ آف رومانس یش چوپڑہ وکو ایک فلم ساز کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے رومانی فلوں کے ذریعہ ناظرین کے درمیان اپنی ایک خاص شناخت بنائی۔

پنجاب کے لاہور میں 27ستمبر1932کو پیدا ہوانے والے یش چوپڑہ کے بڑے بھائی بی آر چوپڑہ فلم انڈسٹری کے جانے مانے پروڈیوسر و ڈائرکٹر تھے۔
اپنے کریئر کے شروعاتی دور میں یش چوپڑہ نے آئی ایس جوہر کے ساتھ بطور معاون کام کیا۔
بطور ہدایت کار یش چوپڑہ نے اپنے سینما کریئر کا آغاز 1959میں اپنے بھائی کے بینر تلے بننے والی فلم’دھول کا پھول‘ سے کیا ۔

سال 1961 میں یش چوپڑہ کو ایک بار پھر اپنے بھائی کے بینر تلے بنی



فلم’ دھرم پتر‘کو ڈائرکٹ کرنے کا موقع ملا۔
اس فلم سے ہی بطور اداکارششی کپور نے اپنے کریئر کا آغاز کیاتھا۔
سال 1965میں فلم ’وقت‘یش چوپڑہ کی ہدایکاتکاری میں بننے والی فلم، بہترین فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔
اس فلم کو بالی ووڈ کی پہلی ملٹی اسٹارر فلم مانا جاتاہے۔
’وقت ‘ میں بلر اج ساہنی،راج کمار،سنیل دت ،ششی کپور اور رحمٰن نے اہم رول ادا کئے تھے۔

سال 1969میں یش چوپڑہ کے کریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ’ اتفاق‘آئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ راجیش کھنہ اور نند اکی جوڑی والی سسپنس تھرلر اس فلم میں کوئی نغمہ نہیں تھاا اس کے باوجود ناظرین میں فلم نے زبردست پذیرائی حاصل کی اور اسے سپر ہٹ بنادیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.