: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
دہلی، 27 فروری (ذرائع) یامی گوتم کی فلم 'آرٹیکل 370' خلیجی ممالک میں پابندی کا سامنا کررہی ہے- گھریلو اور بین الاقوامی دونوں مارکیٹوں میں اچھی کارکردگی دکھانے اور شائقین اور ناقدین سے یکساں پذیرائی حاصل کرنے کے باوجود، یہ دھچکا بین الاقوامی مارکیٹ میں فلم کے کاروبار کو متاثر کرے گا۔ تاہم، سرٹیفیکیشن بورڈ کی
طرف سے اس اقدام کی کوئی سرکاری وضاحت فراہم نہیں کی گئی۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق تمام خلیجی ممالک میں آرٹیکل 370 پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
یہ فلم خلیجی ممالک میں نہیں دکھائی جائے گی جس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، عمان اور بحرین شامل ہیں۔