ممبئی، 23 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈاداکارہ یامی گوتم سلور اسکرین پر شاہ بانو کا کردار ادا کرتی نظر آسکتی ہیں۔
اس سال سپریم کورٹ کے 1985 کے تاریخی فیصلے محمد احمد خان بمقابلہ شاہ
بانو بیگم کی 40 ویں برسی منائی جارہی ہے۔
یہ فیصلہ ہندوستان میں سب سے زیادہ زیر بحث اور متنازعہ فیصلوں میں سے ایک رہا ہے۔ اندور ، مدھیہ پردیش کی شاہ بانو بیگم کو ان کے شوہر نے 1978 میں طلاق دے دی تھی۔