: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی/5جولائی(ایجنسی) بالی وڈاداکارہ یامی گوتم سلوراسکرین پر وکیل کے کردار میں دکھائی دیں گی۔
"ٹائلٹ ایک پریم کتھا" جیسی کامیاب فلم کی ہدایت کاری کرچکے مسٹرنارائن ان دنوں فلم"بتی گل میٹر چالو Batti Gul Meter Chalu " بنارہے ہیں جس میں شاہد کپور، شردھا کپور اور یامی گوتم کے اہم کردارہیں۔ یامی نے حال ہی میں فلم کی شوٹنگ شروع کی ہے ، ان کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ وکیل کے لباس
میں نظر آرہی ہیں۔
یامی گوتم فلم میں اپنے کردار کو اچھے ڈھنگ سے نبھانے کے لئے ہندی ادب کی مدد لے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے کردارکوپردہ پر بہتر طورپر پیش کرنے کے لئے وہ چھوٹے قصبوں کے وکیلوں سے بھی مل رہی ہیں۔
فلم "بتی گل میٹر چالو" کی کہانی بجلی صارفین سے منسلک معاملات پر مبنی ہے ۔ فلم میں شاہد کپور وکیل کے کردار میں ہیں ۔ یہ فلم ایک ایسے عام آدمی کی کہانی ہے جو اپنے بجلی کے بھاری بل کوٹھیک کروانے کے لئے بجلی کمپنی کے چکرلگاتا ہے۔