: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) خواتین کے قومی کمیشن نے سوشل میڈیا ویب سائٹ یوٹیوب پر نشر ہونے والے شو 'انڈیاز گوٹ لیٹنٹ' میں قابل اعتراض اور فحش تبصرے نشر کرنے پر اسے نوٹس جاری کیا ہے اور ججوں کے پینل میں شامل پانچ سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والوں اور
یوٹیوبرز سمیت سات لوگوں کو 17 فروری کو ذاتی طور پر اس کے ہیڈ کوارٹر میں حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے خواتین کمیشن نے آج یہاں کہا کہ اس سلسلے میں کل 'انڈیاز گوٹ لیٹنٹ' شو کے ایپی سوڈ کے ججز کے پینل میں شامل تمام افراد کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کیے گئے تبصروں پر تنازع کھڑا ہوا ہے۔