ممبئی/11اگست(ایجنسی) بالی اداکار انل کپور نے فلم چاندنی میں کام نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔
انل کپور کو 80 کی دہائی کی سپر ہٹ فلم چاندنی میں کام کرنے کاآفر ملا تھا لیکن انہوں نے فلم میں کام نہیں کیا تھا۔ چاندنی کے ہدایت کار یش چوپڑاہ نے رشی کپور سے قبل انل کپور کو فلم کے کام کرنے کا آٖفر دیا تھا لیکن انل نے اس وقت فلم میں کام کرنے سے انکار دیا تھا۔
انل کپور نے کہا کہ میں نے چاندنی میں کام کرنے سے اس لئے منع کردیا تھا کیونکہ میں وہیل چیئر پر بیٹھنا نہیں چاہتا تھا۔ اگر آپ نے فلم دیکھی ہوگی تو آپ کو پتہ ہوگا کہ فلم کے سیکنڈ ہاف
میں ہیرو کے پیروں پر فالج ہوجاتا ہے اور وہ وہیل چیئر پر آجاتا ہے۔ میں پوری فلم میں وہیل چیئر پر بیٹھنے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا لیکن میں ہی وہ پہلا شخص تھا جس نے یش جی سے کہا تھا کہ فلم ہٹ ہے۔ اس سے قبل میں نے ان کے ساتھ دو فلمیں مشعل اورجئے کی تھیں اور دونوں فلمیں کچھ خاص کاروبار نہیں کرسکی تھیں۔
انل کپور نے بتایا کہ چاندنی کی آفر سے کچھ مہینے قبل میرا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے مجھے کئی ہفتے بیڈ پر گزارنے پڑے تھے۔ یہ وقت میری زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ میں تیز رفتاری سے دوڑ رہا تھا لیکن کہیں پہنچ نہیں پا رہا تھا۔
بغیر سوچے سمجھے ایک کے بعد ایک فلمیں سائن کئے جارہا تھا لیکن اس حادثے کے بعد فلموں کے انتخاب کے تئیں میرا نظر تبدیل ہوگیا۔