نئی دہلی/6نومبر(ایجنسی) بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی فلموں، علاوہ سوشل ورکر اور دریادلی کے لیے بھی جانے جاتے ہیں، حال ہی میں سلمان نے ایسا کام کیا ہے جسے دیکھ کر کئی لوگ انکی تعریف کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق سلمان ایک ہاسپٹل میں کینسر سے متاثر بچے کو دیکھنے پہنچے.
سلمان خان فین کلب کے انسٹاگرام اکاؤنٹسے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاسپٹل میں شریک کینسر سے متاثر بچے سے سلمان بات چیت کرتے نظر آرہے ہیں، اپنے پسندیدہ اداکار سلمان کی باتیں سن کر معصوم خوب ہنسنے لگا، ساتھ میں اس کے فیملی ممبرس بھی کھڑے ہیں.