: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 8 دسمبر (ایجنسی) بالی وڈ کی باربی گرل کیٹرینہ کیف دبنگ اسٹار سلمان خان کو اپنا سب سے اچھا دوست مانتی ہیں۔
سلمان اور کٹرینہ کے مابین لنک اپ کی خبریں ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں لیکن دونوں نے کبھی ان خبروں کی تصدیق نہیں کی ہے۔ کیٹرینہ نے سلمان سے متعلق اپنی دل کی بات میں کہا کہ "سلمان میرے سب سے اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ
رہیں گے۔ آپ کو بہت عجیب لگے گا کہ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہماری ہفتوں یا مہینوں تک بات نہیں ہوتی " لیکن جب بھی میں اپ سیٹ ہوتی ہوں تو وہ نہ جانے کہاں سے سامنے آجاتے ہیں۔
یہ کافی ہی حیران کن بات ہے کیونکہ ایسے وقت میں میں کسی سے بات نہیں کرتی اور نہ جانے سلمان کو میری مایوسی کے بارے میں کس طرح پتہ چل جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ میری 6 بہنیں اور ماں میرے مشکل وقت میں ہمیشہ میری مدد کرتی ہیں۔