: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 2 اگست (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تیئں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے" میں شکیل دل کا ہوں ترجماں کہ محبتوں کا ہوں رازداں، مجھے فخر ہے مری شاعری مری زندگی سے جدا نہیں
شکیل احمد، تین اگسٹ 1916 کو اترپردیش کے بدایوں قبصے میں پیدا ہوئے- ان کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا- والد جمیل احمد سوختہ قادری بدایونی ممبئی کی مسجد میں خطیب اور پیش امام تھے اس لیے شکیل کی ابتدائی تعلیم اسلامی مکتب میں ہوئی-