the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی۔ سری دیوی کی موت سے صرف بالی ووڈ ہی نہیں، دنیا بھر میں ان کے چاہنے والے صدمے میں ہیں۔ ایک ایک کر کے ان کی موت سے قبل کے کئی واقعات اور قصے سامنے آ رہے ہیں۔ دبئی میں رشتہ دار کی شادی میں شامل ہونے گئیں سری دیوی بہت خوش اور فٹ تھیں۔ پھر خبر آئی کہ ان پر دل کا دورہ پڑا اور اسپتال پہنچنے سے پہلے انہوں نے دم توڑ دیا۔ اب ان کی آخری 15 منٹ کی جو تصویرسامنے آ رہی ہے، وہ اور بھی دلدوز ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق، دبئی والی شادی سے ان کے شوہر بونی کپور ممبئی واپس آ چکے تھے، لیکن ہفتہ کے روز ہی وہ واپس دوبئی پہنچے تھے۔ وہ سری دیوی کو بڑا سرپرائز دینا چاہتے تھے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ہفتے کی شام موت سے ٹھیک پہلے سری دیوی اپنے شوہر کے ساتھ رات کے کھانے پر جانے کی تیاری میں تھیں۔ یہ ڈنر ڈیٹ ان کی ڈریم ڈنر



ڈیٹ ہونے والی تھی۔ رپورٹ کے مطابق، بونی کپور شام 5:30 بجے سری دیوی سے ملنے پہنچے تھے۔ دونوں ہوٹل کے کمرے میں ہی تھے۔

بونی کپور نے سری دیوی سے ڈنر پر چلنے کے لئے کہا تھا۔ اسی کو لے کر دونوں کی 15 منٹ تک کچھ بات چیت ہوئی اور پھر سری دیوی باتھ روم میں چلی گئیں۔ جب وہ کافی دیر تک باہر نہیں آئیں، تو بونی نے دروازہ کھٹکھٹایا اور جب دروازہ بھی نہیں کھلا، کوئی آواز بھی نہیں آئی، تو انہوں نے کسی طرح خود ہی دروازہ کھولا۔ جیسے وہ باتھ روم کے اندر پہنچے سری دیوی باتھ ٹب میں بے سدھ پڑی تھیں۔

انہیں ہوش میں لانے کی بہت کوشش کی گئی، لیکن ان کی سانسیں جا چکی تھیں۔ انہیں اسپتال بھی لے جایا گیا، لیکن وہ اس دنیا سے جا چکی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق، پولیس میں تقریبا 9 بجے اس کی اطلاع دی گئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.