ممبئی،2اگست(ایجنسی)مشہور اداکار سلمان خان ستے پے ستا کے ریمیک میں کام کرنے والے تھے لیکن بات نہیں بن سکی۔
80کی دہائی یں ریلیزفلم جس میں امیتابھ بچن اور ہیما مالینی کی جوڑی نے کام کیاتھا ’ستے پے ستا‘ کا ریمیک بننے والا ہے۔
فلم کے مرکزی کردار کو لے کر کافی خبریں آرہی ہیں۔
یہ فلم فرح خان کی ہدایت میں بن رہی ہے۔
اس کے مرکزی کردار کےلئے ریتک روشن اور قطرینہ کیف کے نام سر فہرست ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ اس فلم میں امیتابھ
بچن کا رول پہلے سلمان خان ادا کرنے والے تھے۔
بتایا جارہا ہے کہ ستے پے ستا فلم کا ریمیک سہیل خان،سلمان خان کے ساتھ بنانے والے تھے لیکن سلمان کی جانب سے ڈیٹس نہیں ملیں اور اس وجہ سے یہ منصوبہ پورا نہیں ہوا۔
کچھ برسوں پہلے سہیل اس فلم کے رائٹس پانےکے خواہش مند تھے۔
سہیل چاہتے تھے اس فلم کے ریمیک میں سلمان امیتابھ بچن کا رول ادا کریں لیکن 2019 تک سہیل کے پاس سلمان کی جانب سے ڈیٹس نہیں تھیں اور اسی لیئے انہوں نے اسے بنانے کا ارادہ ترک کردیا۔