the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ممبئی، 3 فروری (یو این آئی) ہندی فلموں کی سدابہار اداکارہ وحیدہ رحمان اپنی کرشماتی اداکاری سے تقریباً چھ دہائیوں سے فلمی شائقین کے دلوں پر راج کررہی ہیں۔

وحیدہ رحمان کی پیدائش 3 فروری 1938 میں تامل ناڈو کے چینگل پٹو میں ہوئی تھی۔
ان کے والد ضلع مجسٹریٹ تھے۔ بچپن سے ہی ان کا رجحان رقص اور موسیقی کی جانب دیکھ کر ان کے والد نے انہیں بھرت ناٹیم سیکھنے کی اجازت دے دی۔

وحیدہ رحمان محض 13 برس کی عمر میں شاندار رقص کی ماہر ہوگیئں ور اسٹیج پر پروگرام پیش کرنے لگیں۔
جلد ہی ان کے رقص کی تعریف چوطرفہ ہونے لگی۔ فلم ساز انہیں اپنی فلم میں کام کرنے کے لئے پیش کش کرنے لگے لیکن ان کے والد نے فلم سازوں کی پیش کش یہ کہہ کر



ٹھکرا دی کہ وحیدہ ابھی بچی ہے اور یہ عمر اس کے پڑھنے لکھنے کی ہے ۔

اسی درمیان ان کے والد کی اچانک موت ہو جانے سے گھر کی معاشی ذمہ داری وحیدہ پر آ گئی۔ والد کے ایک دوست کی مدد سے انہیں إ ایک تیلگو فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔
یہ فلم کامیاب رہی اور ان کی اداکاری کوناظرین نے بہت پسند کیا۔ حیدرآباد میں فلم کے پریمیئر کے دوران پروڈیوسر گرو دت کے ایک ڈسٹري بیوٹر فلم میں وحیدہ کی اداکاری کو دیکھ کر کافی متاثر ہوئے اور انہوں نے گرودت کو وحیدہ سے ملنے کا مشورہ دیا۔
وحیدہ چھوٹی تھیں اس لئے وحیدہ کی جگہ ان کی والدہ گرو دت سے ملنے گئیں۔
بعد میں گرو دت نے وحیدہ کی اسکرین ٹیسٹ کیلئے بلایا اور اپنی فلم ’سی آئی ڈی‘ میں کام کرنے کا موقع دیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.