: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی ، 3 ستمبر (یو این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار وویک اوبرائے آج 48 سال کے ہوگئے۔ 3 ستمبر 1976 کو حیدر آباد میں پیدا ہوئے وویک کو اداکاری کا فن ورثے میں ملا۔ ان کے والد سریش او برائے فلم انڈسٹری کے مشہور کردار اداکار ہیں۔ وویک نے اپنے سینما کیریئر کا آغاز
2002 میں ریلیز ہونے والی رام گوپال ورما کی فلم کمپنی سے کیا۔ اس فلم میں وویک نے منفی کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم کے لیے وویک کو بہترین معاون اداکار اور بہترین ڈیبیو آرٹسٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ سال 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ساتھیہ وویک کے کیریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔