ممبئی 3 ستمبر (یو این آئی) بالی وڈ کے مشہور اداکار وویک اوبرائے 43 برس کے ہو گئے ہیں۔
تین ستمبر 1976 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے وویک اوبرائے کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔ان کے والد سریش اوبرائے فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار ہیں۔ وویک اوبرائے نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2002 میں رام گوپال ورما کی فلم کمپنی سے کیا تھا۔
اس فلم میں انہوں نے منفی کردار نبھایا تھا جس کے لئے انہیں بہترین معاون اور ڈیبو اداکار کے ایوارڈسے نوازا گیا تھا۔
سال 2002 میں آئی فلم
’ساتھیا‘ وویک اوبرائے کے کیریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ شاد علی کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں ان کے اپوزٹ رانی مکھرجی تھیں۔
اس فلم میں اپنی بااثر اداکاری کے لئے انہیں بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔
سال 2004 ان کے کیریئر کے لئے ایک بہترین سال ثابت ہوا جب ان کی سپر ہٹ فلم مستی ریلیز ہوئی ۔ اڈلٹ کامیڈی پر مبنی اس فلم میں وویک نے اپنی مزاحیہ اداکاری سے شائقین کو محظوظ کیا جبکہ اسی سال منی رتنم کی فلم یووا میں ان کی اداکاری کا ایک نیا رنگ نظر آیا۔