ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار وجے ورما کی آنے والی ویب سیریز مٹکا کنگ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔
ناگ راج منجولے کی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز مٹکا کنگ 1960 کی دہائی کی ممبئی کی دنیا اور مٹکا جوئے کی سنسنی خیز کہانی پر مبنی
ہے۔
اس سیریز میں وجے ور ما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
وجے ورما نے انسٹا گرام اسٹوری پر ایک خصوصی مٹکا کیک کی تصویر شیئر کر کے شوٹنگ مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔
وجے نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر سرخ کپڑے سے ڈھکے ہوئے بر تن کی تصویر پوسٹ کی۔