the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 28 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار ودیوت جاموال فلم ’’شیر سنگھ رانا‘‘ کی بایوپک میں نظر آئیں گے۔

ودیوت جاموال اپنی پہلی بایوپک میں 'شیر سنگھ رانا' کا کردارنبھانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
ونود بھانوشالی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی ہدایت کاری شری نارائن سنگھ کریں گے۔
شیر سنگھ رانا ایک بہترین سنسنی خیز تھرلر فلم ہوگی جس میں ایک ایسے راجپوت کی حقیقی کہانی کو دکھایا جائے گا، جس نے ہندوستان کے 800 سالہ پرانے فخریہ پرتھوی راج چوہان کے باقیات کو واپس لانے کے لئے سب سے خطرناک سفر شروع کیا تھا۔
اس سے قبل جب شیر سنگھ رانا تہاڑ جیل میں تھے تب وہ تشدد سے نہیں بلکہ دماغی چال سے جیل کی ہائی سیکیورٹی سے بھاگ نکلے تھے، ایسا کر کے انہوں نے پورے ہندوستان میں ہلچل مچا دی



تھی۔

'شیر سنگھ رانا' کی ٹیم کا حصہ بننے پر پرجوش ودیوت جاموال نے کہا ’’شیر سنگھ رانا میری پہلی بایوپک ہے۔
میرے خیال میں تقدیر نے تمام پہلوؤں کو یکجا کر کے بے خوف شیرسنگھ رانا کا کردار مجھ تک پہنچایا ہے۔
میں ونود بھانوشالی اور شری نارائن سنگھ کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں‘‘۔

شری نارائن سنگھ نے کہا ’’جب آپ شیر سنگھ رانا کی کہانیاں سنیں گے، تو آپ کو معلوم ہوگا کہ ان کی زندگی اور ان کے تجربات بہت ہی سنسنی خیز اور سازشوں سے بھرے ہوئے تھے۔
جبکہ ودیوت جاموال نے ایکشن کی دنیا میں اپنی علاحدہ ایک پہچان بنائی ہے، اس فلم میں وہ ایک ایسا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو انھوں نے پہلے کبھی نہیں کیاہوگا۔
یہ ایک ایسے شخص کے بارے میں ہے جس کا واحد مقصد اپنی قوم کے لیے کچھ کرنا تھا‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
فلم و تفریح میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.