the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ،5 فروری (یواین آئی) فلمساز ود ھوونود چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد سنجے دت کو لے کر منا بھائی- 3 پر کام شروع کرنے جا رہے ہیں۔

ود ھوونود نے سنجے دت اور ارشد وارثی کو لے کر سپر ہٹ ’منا بھائی ایم بی بی ایس ‘بنائی تھی جو باکس آفس پر زبردست ہٹ ہوئی۔ اس کے بعد ودھو ونود چوپڑا نے فلم کا سیکوئل ’ لگے رہو منا بھائی‘بنائی اور یہ فلم بھی کامیاب رہی۔ کافی عرصہ سے منا بھائی- 3 بنانے کی بات ہو رہی ہے۔ انہوں نے سنجے دت کے مداحوں کو ایک گڈ نیوز دی ہے۔

ودھو ونود نے چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ اس سیریز کی تیسری فلم پر کام



کر رہے ہیں۔
ودھود ونود نے کہا کہ منا بھائی- 3 فلم بن رہی ہے اور اس فلم پر وہ اگلے ہفتے کام شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم میں سنجے دت ہی لیڈ رول کریں گے۔ انہوں نے کہا’’منا بھائی- 3 میں سنجے دت لیڈ رول کرنے جا رہے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ جلد ہی اس فلم کے باقی اسٹار کو بھی منتخب کر لیا جائے گا۔ میں نے اس فلم پر 10 فروری سے کام شروع کرنے جا رہا ہوں۔ ہم نے اس فلم کے لئے صحیح آيڈيا تو منتخب کر لیا ہے لیکن اب ہمیں اس پر کام کرنا ہوگا۔
میں ابھی کہہ نہیں سکتا کہ اس کے بنانے میں کتنا وقت لگے گا لیکن میں یہ فلم بنانا چاہتا ہوں‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.