the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 30 ستمبر (ایجنسی) بلاک بسٹر فلم ’شعلے‘ میں کالیا کا کردار ادا کرنے والے مشہور مراٹهی اور بالی وڈ اداکار وجو کھوٹے کا پیر کو انتقال ہو گیا۔ یہ اطلاع ان کے گھر والوں نے دی ۔

وہ 78 سال کے تھے۔ ان کے خاندان میں ان کی بہن شوبھا کھوٹے ہیں جنہوں نے کئی فلموں میں مزاحیہ اداکارہ کا کردار ادا کیا ہے۔ وجو کھوٹے نے ہندی سنیما کی مشہور فلم شعلے میں کلیدی ولن گبر سنگھ کے ساتھی کالیا کا کردار ادا کیا جو یادگار بن گیا۔
 فلم میں گبر سنگھ کے ڈائیلاگ،’’کتنے آدمی تھے ؟‘‘



کے بعد وجو کھوٹے کا جواب ’’دو سرکار‘‘۔ اور ’’سردار، میں نے آپ کا نمک کھایا ہے‘‘ آج بھی یاد کیا جاتا ہے. وجو فلم 'انداز اپنا اپنا' میں رابرٹ کے کردار سے بھی کافی مقبول ہوئے۔

1964 میں اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے وجو کھوٹےنے 300 سے زائد ہندی اور مراٹھی فلموں میں اداکاری کی۔ ان میں ’شعلے‘،’ انداز اپنا اپنا‘، چائناگیٹ،’ میلہ‘،’ پھر ہیرا پھیری‘، ’گول مال -3 ‘اور ’نگینہ‘ جیسی اہم فلمیں شامل ہیں. وجو کھوٹے کی بھتیجی بھاؤنا بلساور ٹیلی ویژن سیریلوں میں اداکاری کرتی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.