: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی،29اکتوبر(ایجنسی)اداکار ورون دھون اپنی سپرہٹ فلم بدلا پور کے دوسرے پارٹ میں کام کرنے والے ہیں۔
ورون دھون کی فلم بدلا پور کا دوسرا حصہ بنایا جائےگا جس کی تیاری شروع ہوچکی ہے۔ بدلا پور کے ہدایت کار شری رام راگھون نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔ فلم کی اسکرپٹ لکھی جارہی ہے۔ یہ
فلم بدلا پور کی سیکوئل نہیں ہوگی۔ اسے فلم کے دوسرے حصے کی طرح بنایا جائے گا۔ فلم کو دنیشن وجن بنائیں گے۔
بتایا جاتا ہے کہ فلم کی کہانی پہلے حصے سے آگے نہیں بڑھے گی بلکہ نئے سرے سے شروع ہوگی۔ فلم کے شروع ہونے کا اعلان بھی اگلے سال ہی کیا جائے گا۔ بدلا پور میں ورون دھون کے علاوہ نواز الدین صدیقی ،رادھیکا آپٹے اور ہما قریشی نے کام کیا تھا۔