ممبئی،2اگست(ایجنسی)مشہور اداکار ورون دھون اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی سپرہٹ جوڑی دلہنیاسیریز کے تیسرے حصے میں بھی ایک ساتھ نظر آئے گی۔
ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی جوڑی شائقین نے’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘اور بدری ناتھ کی دلہنیا‘ میں کافی پسند کی تھی۔
اب ایسی خبریں ہیں کہ دونوں اداکاراس کے تیسرے حصے میں بھی نظر آسکتے ہیں۔
ورون اور عالیہ دونوں کرن جوہر سے مل کر اس پر بات کرسکتے ہیں ،جنہوں نے پہلی
دونوں کو پروڈیوس کیاتھا۔
دونوں اداکار ایک ساتھ ابھیشیک ورمن کی فلم کلنک میں نظر آئے تھے لیکن یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکی تھی۔
ورون ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’اسٹریٹ ڈانسر 3ڈی ‘ میں مصروف ہیں جس میں وہ شردھا کپور کےساتھ نظر آئیں گے۔
اس کے علاوہ قلی نمبر 1 کے ریمیک میں بھی سارا علی خان کےساتھ نظر آئیں گے۔
وہیں عالیہ سڑک 2 ،تخت،برہماستر،آر آر آر اور انشاءاللہ میں نظر آئیں گی۔