the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی/15مئی(ایجنسی) رنویر سنگھ کے ساتھ رومانس کرنے کے بعد اب بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور رنبیر کپور کےساتھ نظرآنے والی ہیں۔

خبر ہے کہ وانی "شمشیرا" میں رنبیر کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر کرن ملہوترا نے خود اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

کرن نے کہاکہ فلم میں وانی رنبیر کے مخالف نظر آئیں گی۔ وانی کے کردار کی رنبیر کے کردار کے سفر میں اہم رول ادا کریں گی۔ یہ کردار وانی کے لئے بالکل مناسب ہے۔ وہ ایک اچھی اداکارہ، ڈانسر اور خوبصورت انسان ہیں۔




nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">وانی رنبیر کی شمشیرا کی شوٹنگ سال 2018 کے آخر میں شروع ہوگی۔ یہ وانی کی چوتھی فلم ہے۔ اس سے پہلے وہ "شدھ دیسی رومانس"، "آشا کلیانم" (تمل فلم) اور "بے فکر" میں نظرآچکی ہیں۔



انڈسٹری میں خود کو ثابت کرنے میں مصروف وانی ٹورازم اسٹڈی میں گریجویٹ ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے جے پور میں اوبرائے ہوٹل اور ریزارٹ میں انٹرنشپ شروع کردی تھی۔ اسی دوران ایلیٹ ماڈل منیجمنٹ نے انہیں ماڈلنگ پروجیکٹس کے لئے سائن کرلیا۔

ماڈلنگ کے دوران انہوں نے فلموں میں قسمت آزمانے کی سوچی اور آڈیشن دینے شروع کئے۔ اسی کے سبب انہیں پہلی فلم "شدھ دیسی رومانس" ملی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.