ممبئی، 19 مارچ (یو این آئی) معروف اداکارہ اروشی ڈھولکیا سونی سب کے مقبول شو پشپا (یواین امپاسبل میں دیوی سنگھ شیخاوت کے روپ میں واپس آئیں گی۔
سونی سب کا شو پیشپا امپاسیبل ناظرین کو پیشپا ( کرونا پانڈے) کی متاثر کن کہانی سے جوڑ رہا ہے جو ایک نڈر اور مضبوط خاتون کے طور پر ہر چیلنج کا
سامنا کرتی ہے۔
اس نئے باب میں اروشی ڈھولکیا کو ایک مستحکم واپسی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، اس سنسنی خیز موڑ میں پیشپا اور اس کے خاندان کی مدد کرتے ہوئے ، اروشی ڈھولکیا ایک شاندار وکیل اور سماجی کارکن کے طور پر واپس آتی ہے ، جو پیشپا اور اس کے خاندان کو ایک حیران کن بحران سے بچانے کے لیے آتی ہے۔