ممبئی ، 9 مارچ (یو این آئی) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ ارمیلا ماتوندکرسلور اسکرین پر واپسی کرنےوالی ہیں ارمیلا ماتوندکر طویل عرصے سے فلموں سے دور ہیں وہ جلد ہی سلور اسکرین پر کم بیک کرنے والی ہیں ارمیلا نے بتایا کہ وہ جلد ہی ویب سیریز میں دکھائی دیں گی ارمیلا ماتوندکر نے بتایا ہے کہ انہوں نے گذشتہ سال اپنی ایک ویب سیریز کی شوٹنگ شروع کی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے شوٹنگ رد کرنی پڑی۔
انہوں نے کہا ’’ میں گزشتہ سال اپریل میں ایک ویب سیریز کا حصہ بننے والی تھی جس کی اسکرپٹ مجھے بہت پسند آئی تھی اور ہم نے تاریخیں بھی طے کردی تھیں، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسے آگے بڑھا دیا گیا تھا۔
بعد میں اس کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی۔
ارمیلا ماتوندکر نے
کہا ’’آخری بار میں نے سنا کہ پروجیکٹ اب کچھ معاملات کی وجہ سے رک گیا ہے اس لئے مجھے انتظار ہے کہ آگے کیا ہوگا۔
سچ کہوں تو مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ یہ پروجیکٹ اب بند ہوجائے گا یا نہیں۔
جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو میرا بہت اچھا کیریئر رہا ہے۔
لہذا جب تک کہ کوئی اسے ایک پائیدان اوپر نہیں لے جاتا ہے تب تک میرا کسی بھی پروجیکٹ پر کام کرنے کا من نہیں ہے۔
میں ڈیجیٹل پروجیکٹ کے بارے میں بہت پرجوش ہوں لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو مجھے یقین ہے کہ کچھ اور بڑی چیز ہوگی اس لئے جلد ہی آپ کو مجھے بڑی اسکرین پر دیکھنا چاہئے۔
میں نے خود سے وعدہ کیا ہے کہ میں جو پروجیکٹ لوں گی وہ نہ صرف میرے لئے بلکہ میرے شائقین اور سامعین کے لئے بھی بہت دلچسپ ہوگا‘‘۔