ممبئی 30 (نومبر (یو این آئی) فلم اداکار ہ سے میدان سیاست میں قدم جمانے والی ارمیلا ماتونڈکر یکم دسمبر کو شیوسینا میں شامل ہونگی یہ باتیں آج یہاں سینا کے رکن پارلیمنٹ وترجمان سنجے راوت نے ممبئ میں اخبار نویسیوں کو دی۔انہوں نے کہا کہ ماتوندکر
شیوسینک ہی ہے اور ان کے پارٹی میں شامل ہونے سے پارٹی کے خواتین شبعہ کو مزید طاقت حاصل ہوگی۔
واضح رہیکہ کہ ماتوندکر نے کانگریس کی ٹکٹ پر ممبئ کے مضافات سے پارلیمنٹ کے انتخابات میں قسمت آزمائ کی تھی لیکن انھیں شکست کا منھ دیکھنا پڑا تھا حال ہی میں
ماتونڑکر کو شیوسینا نے گورنر کے کوٹے سے قانون ساز کونسل میں نامزد کیا ہے۔
شیوسینا کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی میں شہر میں اپنے روایتی ووٹ بینک کو مستحکم کرنے کے علاوہ ، نوجوانوں اور مزدور طبقے کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے اپنے منصوبے پر عمل پیرا ہونے کی وجہ سے ، متونڈکر کا داخلہ اہم ہوگا۔
۔ وزیر اعلی اودھوٹھاکرے نے پہلے ہی مہا وکاس اگھاڑی حکومت کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ شیوسینا ، این سی پی اور کانگریس بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لئے بی ایم سی کے انتخابات میں حصہ لیں گی۔