the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی 28مارچ (ایجنسی)معروف فلم اداکارہ ارملا ماتونڈکر کو ممبئی شمال لوک سبھا حلقہ سے کانگریس نے اپنا امیدوار بنائے جانے کاآج اعلان کردیا ہے ،دوروز قبل ہی انہوں نے نئی دہلی میں راہل گاندھی سے مل کر کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیااور تب سے ان کی امیدواری کے لیے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

کانگریس کی مرکزی انتخابی کمیڈی نے ارملا ماتونڈکر کی



پارٹی کے لیے امیدواری کومنظوری دی کہ اداکارہ ممبئی شمال پارلیمانی حلقہ سے امیدوار ہوں گی ،اس کا اعلان پارٹی کے ایک اعلامیہ میں کیا گیا ہے ،کانگریس میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ "وہ منزل تک پہنچ چکی ہیں اور انہوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی پر حملہ کیا جارہا ہے اور گزشتہ پانچ سال میں اس قسم کی کئی مثالیں دی جاسکتی ہیں۔ حال میں کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کے بعد ممبئی پہنچنے پر ارملا کا ممبئی کانگریس ریجنل کمیٹی (ایم آرسی سی )میں شاندار استقبال کیا گیا ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.