the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
اداکارہ کی شیوسینا میں شمولیت
ممبئی یکم ڈسمبر (یو این آئی) مہاراشٹرا کے وزریر اعلیٰ ادھو ٹھاکرےکی قیادت پر اعتماد اور انکی سربراہی میں کام کرنےکو اپنی سعادت و خوشی قرار دیتے ہوئے فلم اداکارہ سے میدان سیاست میں قدم جمانے والی ارمیلا ماتونڈکر آج یکم دسمبرکو شیوسینا میں شامل ہونے کے بعد شام ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کی مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے کام کاج کو سرہاتے ہوئے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کو ریاست کے لوگوں نے وزیر اعلی کے طور پر نہیں ، بلکہ خاندان کے سربراہ کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔ اور انھوں نے مہاراشٹرا کو آگے لیجانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اس لیے میں انکے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی۔
ارملا ماتوندکر نے شیوسینا میں شمولیت کے بعد متعدد امور پر اپنا مؤقف واضح کیا۔ انھوں نے کہا کہ سیکولر ہونے کا مطلب مذہب سے نفرت نہیں ہے۔ میں پیدائش اور عملی طور سے ہندو ہوں۔ ارمیلا ماٹونڈکر نے کہا ، میں نے ہندو دھرم کا مطالعہ کیا ہے اور نو سال کی عمر سے ہی یوگا کی مشق کررہی ہوں۔ مذہب دل کے یقین اعتقاد کا معاملہ ہوتا ہے۔ میں مراٹھی ہوں اور ایک قدم آگے بڑھنے کے بعد بھی پیچھے نہیں ہوں گی۔
انھوں نے کہا کہ "میں ٹرولوں کا خیرمقدم کرتی ہوں۔ ٹرول کو میں تمغہ سمجھتی ہوں۔ ٹرولر ہمیشہ مجھے دکھاتے ہیں کہ میں صحیح راستے پر ہوں۔"
کانگریس کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ، "میں نے کانگریس پارٹی کو چھوڑے ہوئے 14 ماہ ہوئے ہیں۔میں نے یہ نہیں کہا کہ میں سیاست چھوڑ دوں گی۔ کانگریس چھوڑنے کو 14 ماہ ہوگئے ہیں ، لہذا ، اب یہ معاملہ پرانا ہوگیا ہے"۔ ارمیلا نے کہا ، میں نے شیوسینا میں شمولیت اختیار کی کیونکہ میں



نے شیوسینا میں کام کرنے کا موقع دیکھا۔
ارملا ماتوندکر نے مہاراشٹرا کی مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے کام کو بھی سراہا۔ " حکومت کا کام گذشتہ ایک سال میں بہت اچھا رہا ہے۔"
شیوسینا کا خواتین کا محاذ بہت مضبوط ہے۔ میں ان کا حصہ بننے کے موقع دئے جانے پرکا شکرگزار ہوں۔ ارمیلا نے کہا ، میں ایک شیوسینک کی حیثیت سے آئی ہوں اور میں ایک شیوسینک کی حیثیت سے کام کروں گی۔
ارملا نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ممبئی میں آج بالی ووڈ اداکاروں اور ہدایت کاروں سے ملاقات کے معاملے پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ "اگر یوگی آدتیہ ناتھ ممبئی آرہے ہیں تو ان کا استقبال ہے۔ آپ اسے جئے مہاراشٹر سے کہہ سکتے ہیں۔"
اس خبر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہ یوگی آدتیہ ناتھ بولی وڈ کو اترپردیش منتقل کرنے کا ارادہ کررہے ہیں ، ارمیلا نے کہا ، "بالی ووڈ ممبئی کے خون میں ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ اتنی آسانی سے چلا جائے گا۔"
ارمیلا نے کہا ، مجھے ادھو ٹھاکرے کا یہ خیال پسند ہے کہ قانون ساز کونسل کی معاشرتی اور ثقافتی حیثیت سے مالا مال ہے ، ہمیں اس میراث کو بڑھانا چاہئے۔
آج ارملا ماتوندکر نے شیو سینا میں باضابطہ شمولیت اختیار کی اس موقع پر وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور دوسرے عہدیداران موجود تھے۔
وزیراعلی ٹھاکرے کی اہلیہ رشمی ٹھاکرے نے ارمیلا کی کلائ پر شیوسینا کا علامتی دھاگہ شیو بندھن بھی باندھا
واضح رہیکہ کہ ماتوندکر نے کانگریس کی ٹکٹ پر ممبئ کے مضافات سے پارلیمنٹ کے انتخابات میں قسمت آزمائ کی تھی لیکن انھیں شکست کا منھ دیکھنا پڑا تھا حال ہی میں ماتونڑکر کو شیوسینا نے گورنر کے کوٹے سے قانون ساز کونسل میں نامزد کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.