نئی دہلی/5ٹسمبر(ایجنسی) 18 ستمبر، 2016 یہ وہ تاریخ ہے جب کشمیر کے اری بیس کیمپ پر حملہ کرکے دہشت گردوں نے ہمارے نہتے 19 جوانوں کو شہید کیا تھا، دہشت گردوں کی اس حیوانیت بھری سازش سے پورا ملک دہل گیا تھا، اس حملے کے بعد ہی فوج نے سرجیکل اسٹرائیک جیسا قدم اٹھا کر اپنے ان جوانوں کی دہشت کا بدلہ لیا تھا.
وکی کوشل اور یمہ گوتم کی مچ اویٹیڈ فلم اری کا ٹریلر رلیز کردیاگیاہے۔ اس ٹریلر مین وکی کوشل فوج کے کمانڈر کے طور پر نظر آرہے ہیں۔ اس فلم کیلئے لگتا ہے انہوں نے اپنی باڈی پر کافی کام کیاہے۔ فلم میں ان کی ڈائیلاگ ڈلیوری کافی کمال کی ہے۔ ان کا ایک ڈائیلاگ ہے کہ "وقت آگیا ہے خون کا بدلہ خون سے لینے کا" اس طرح کے ڈائیلاگ لوگوں میں حب الوطنی کا جذبہ اور جوش جگانے کیلئے کافی ہیں۔
واضح ہو کہ یہ فلم ہندستانی فوج کی تاریخی سرجیکل اسٹرائک پر بنی ہے۔ سال 2016 میں 28۔29 ستمبر کی رات فوج کے جوانوں نے پاکستان کے اندر گھس کر دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ اس فلم میں وکی کوشل کے علاوہ یامی گوتم ، پریشن راول اور موہت رینا نظر آئیں گے۔ یہ فلم اگلے سال 11 جنوری کو رلیز ہونے والی ہے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
बता दें