: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لکھنؤ/9جون(ایجنسی) ہفتہ کو فلم اداکار سنجے دت نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سنجےدت نے مودی حکومت کے 4 سال کے کاموں کی کتاب وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو دی۔ واضح رہے کہ سنجے دت ان دنوں اپنی آنے والی فلم
"پرستھانم" کی شوٹنگ کررہے ہیں۔ وہیں فلم سازی کو لے کر دونوں کے درمیان بات چیت ہوئی۔
واضح رہے کہ بی جے پی "سمپرک فار سمرتھن" (رابطہ برائے حمایت) کے ذریعہ وزیراعظم نریندر مودی کے چار سال کے مدت کار کو لوگوں تک پہنچا رہے ہیں۔ اس کے تحت بی جے پی امید کررہی ہے کہ پارٹی کو لوک سبھا الیکشن میں پہلے جیسی حمایت مل سکے۔