ممبئی، 3 اگست (یو این آئی) بالی وڈ اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول اپنے چاچا ابھے دیول کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
کرن دیول نے فلم ’ پل پل دل کے پاس‘ سے بالی وڈ میں ڈیبو کیا تھا۔
یہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی اور اس کے بعد وہ کسی فلم میں نظر نہیں آئے۔
اب کرن دیول اجے دیوگن کی پروڈکشن میں بن
رہی فلم ویلی میں نظر آئیں گے۔
کرن دیول نے اس فلم کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔
اس فلم میں کرن کے ساتھ ان کے چاچا ابھے دیول بھی دکھائی دیں گے۔
کرن دیول نے انسٹاگرام پر ابھے دیول کے ساتھ فوٹوشیئر کئے جس میں وہ ڈمپی چاچا کہہ کر بلاتے ہیں۔
انہوں نے لکھا ’’چاچا۔
ہمیشہ میری پیٹھ تھپتھپانے کے لیے شکریہ۔