ممبئی،1 فروری(ذرائع) مشہور گلوکار ادت نارائن کی ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر مداح سخت ناراض ہیں۔ مداح بھی حیران ہیں کہ گلوکار نے کیا کیا؟ دراصل، ادت نارائن نے ایک شو کے دوران ایک خاتون مداح کو ہونٹوں پر بوسہ دیا۔ یہ دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ ادت نارائن کے اس شو کے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے
ہیں۔ جسے دیکھ کر سوشل میڈیا یوزرس اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیوز کے مطابق، ادت نارائن گانا 'ٹپ ٹپ برس پانی' گا رہے تھے جب خواتین مداحوں نے انہیں اسٹیج کے قریب گھیر لیا۔ ایک مداح نے ادت نارائن کے ساتھ سیلفی لینا شروع کر دی اور ان کے گال پر بوسہ دیا۔ یہ دیکھ کر ادت نارائن نے فوراً اس فین کو پکڑ لیا اور ہونٹوں پر بوسہ دیا۔