the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی/25ستمبر(ایجنسی) سلمان خان کے مداحوں کے لئے ایک بڑی خوش خبری ہے. پہلی اطلاع کے مطابق یہ طے ہے کہ سلمان خان ایک مہمان اداکار کے طور پہ 'جڑواں 2 میں نظر آئینگے. یہ تو شائقین کے لئے اچھی خبر ہے ہی لیکن انہیں یہ جان کر حیرت و مسرت ہوگی کہ انہیں اس فلم میں ایک نہیں بلکہ دو دو سلمان دیکھنے کو ملیں گے. ویسے ہی جڑواں اور سلمان خان کے فینس کو اس بات کی خوشی ہے کہ پہلی فلم کی طرح فلم "جڑواں 2 میں بھی انکے ہر دل عزیز اسٹار شامل ہیں. لیکن انہیں اس بات سے بے انتہا خوشی ہو گی کہ سلمان خان "جڑواں2



میں ڈبل رول یعنی دو الگ الگ کرداروں میں نظر آنے والے ہیں. ناظرین کو اس بات کی پوری امید ہے کہ "جڑواں2 میں بھی ان کی تفریح اور دل بستگی کے سارے عناصر موجود ہونگے. وہ اس فلم کے منظر عام پہ آنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں. اس فلم میں سلمان کی شمولیت نے ان کے جوش کو دو گنا کر دیا ہے. 'جڑواں 2' میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں ورون دھون، جیکلین فرنانڈیز اور تپسی پننواور ہدایت کار ہیں ڈیوڈ دھون. فلم سازی ہے ساجد ناڈیاڈ والا اور ڈیوڈ ڈھون کی. اس فلم کو پیش کیا ہے فاکس اسٹار اسٹوڈیوز اور ناڈیاڈ والا گرینڈ سن انٹرٹینمنٹ نے. یہ فلم 29/ ستمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے.

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.