ممبئی، 12 جون (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ اور اکے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ لندن یونیورسٹی کے مشہور گولڈ سمتھس میں فکشن رائٹنگ میں ماسٹر ز کر رہی ہیں۔
20
ٹوئنکل کھنہ ایک مصنف ہیں اور ان دنوں وہ لندن یونیورسٹی سے اپنی مزید تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے گولڈ اسمتھز سے اپنے کالج کے دنوں کی جھلک دکھائی ہے۔ انہوں نے اپنی کالج لائف کی ایک جھلک شیئر کی ہے اور
ساتھ ہی ایک نوٹ بھی شیئر کیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا ہے کہ کیا بوڑھا ہونا کسی کی حصولیابی کا کم ہونا ہے، جسے کوئی انسان عمر کی وجہ سے حاصل نہیں کر سکتا ؟ مختصر ویڈیو میں ، انہیں اپنے کالج جاتے ، اپنے دوستوں کے ساتھ کافی پیتے اور اپنا کالج شناختی کارڈ دکھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ اپنے کالج کی عمارت کے سامنے پوز دیتے ہوئے بھی دکھائی دے رہی ہیں جس میں دیوار پر گولڈ سمتھس 'لکھا ہوا ہے۔