ممبئی، 18 جنوری(ذرائع) ٹی وی اداکار امان جیسوال (23سالہ) جمعہ کی دوپہر سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے، ممبئی پولیس نے بتایا کہ جوگیشوری روڈ پر ایک ٹرک ان کی موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعدایکٹر ہلاک ہوگئے-
امبولی پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے
بتایا کہ ٹی وی شو دھرتی پترا نندنی میں کام کرچکے ایکٹر جیسوال کو کاما اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرک ڈرائیور کے خلاف جلدی اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔