ممبئی، 24 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ترپتی ڈمری ایک بار پھر مادھوری دکشٹ کے ساتھ کام کرتی نظر آسکتی ہیں۔
مادھوری ڈکشٹ اور ترپتی ڈمری نے انیس بزمی کی فلم بھول بھو لیا 13 میں اسکرین اسپیس شیئر کی ہے۔
بھول بھولیاں 3 کے بعد ، ترپتی اور مادھوری ایک بار پھر ایک کامیڈی ڈرامہ میں ایک ساتھ کام کرنے کے لیے تیار
ہیں۔
مادھوری ڈکشٹ اور ترپتی ڈمری و کرم ملہوترا کے پروڈکشن بینر ابنڈ نٹا انٹر ٹینمنٹ کے لیے ایک کامیڈی ڈرامہ میں اسکرین اسپیس شیئر کریں گے ، جس کا نام فی الحال 'ماں بہن ' ہے۔ یہ ایک نیٹ فلکس اور یجنل ہے اور اگلے ماہ ممبئی میں فلور پر جائے گا۔
اس فلم کی ہدایت کاری سریش تریوینی کر رہے ہیں۔ یہ فلم تین کرداروں پر مبنی کامیڈی ڈرامہ ہے۔