ممبئی، 20 جون (یو این آئی) ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والی تجربہ کار کرکٹر متالی راج پر بننے والی بائیوپک 'شباش میتو' کا
ٹریلر جاری ہو گیا ہے۔
فلم 15 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔
تاپسی پنو کی اداکاری والی اس فلم نے شائقین کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی دنیا میں بھی کافی دلچسپی پیدا کی ہے۔