ممبئی ، 14 اگست (یو این آئی) بالی ووڈ کے سب سے مشہور اسکرپٹ رائٹرز سلیم خان اور جاوید اختر پر مبنی دستاویزی سیریزا اینگری ینگ مین کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
اینگری ینگ مین کو سلمان خان فلمز ،
ایکسل میڈیا اینڈ انٹر ٹینمنٹ اور ٹائیگر بے بی نے
مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ اس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر میں سلمیٰ خان، سلمان خان ، رتیش سدھوانی، فرحان اختر ، زویا اختر اور ریما کاگتی جیسے بڑے نام شامل ہیں۔