ممبئی/17ستمبر(ایجنسی) معروف اداکارہ اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار صحت یاب ہوکر گھر واپس آگئے۔ دلیپ کمار کو طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے 5 ستمبرکوشمال مغربی ممبئی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیاتھا،مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ نے بھی ان کی خیریت دریافت کی ہے۔
دلیپ کمار کے خاندان کے ذرائع نے مطلع کیاکہ باندرہ کے لیلاوتی اسپتال میں زیرعلاج بزرگ اداکار کو 5 ستمبر کونمونیہ اور سانس لینے میں
تکلیف کے بعد اسپتال داخل کیاگیا تھا۔ ضعیف العمری کی وجہ سے بھی انہیں اکثر انفیکشن ہوجاتا ہے۔
دلیپ کمار کے ٹیوئٹرپر پشاور پاکستان سے کلثوم زیب نے لکھا ہے کہ یوسف صاحب کو بہت سا پیار اور دعائیں ،ان کی زندگی ان کی شخصیت اور ان کے کام پر ہمیں فخر ہے یہاں لاکھوں لوگ ان کو چاہتے ہیں ۔ ہم سائرہ جی کے بھی مشکور ہیں جو ان کو ماں جیسا پیار دے رہی آپ کا بھی شکریہ جو ان کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں اللہ صحت عطا فرمائے ۔ اسی طرح کی سینکڑوں پیغامات ٹیوٹر پر بھیجے جارہے ہیں۔