: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی 30 نومبر (ایجنسی) بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف اپنی بہن کرشنا شراف کے ساتھ مل کر مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) تربیتی سینٹر کھول رہے ہیں۔
ایم ایم اے کے ماہر ٹائیگر شراف اپنی بہن کرشنا شراف کے ساتھ مل کر ایم ایم اے میٹرکس جم کھولنے کی تیاری میں لگےہیں ۔ وہ یکم دسمبر 2018 سے باندرہ میں ایک خاص ایم ایم اے تسلیم شدہ ٹریننگ سینٹر کھول رہے ہیں ۔ انہوں نے جب بھی
اپنے مداحوں سے بات کی ہے، تب ان سے یہ سوال ضرور کیا جاتا تھا کہ انہوں نے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کہاں سے سیکھا ہے۔ یہی وہ وقت تھا جب ٹائیگر نے ایک خاص ایم ایم اے ٹریننگ سینٹر کھولنے کا فیصلہ کیا تھا اور آخر کار اب ان کا یہ ادھورا خواب سچ ہونے والا ہے۔
ٹائیگر کا کہنا ہے کہ، کرشنا اور میں ایم ایم اے کے بارے میں یکساں طور پر پرجوش ہے اور ایم ایم اے پر مرکوز ٹریننگ سینٹر کھولنے کے لئے ایک ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔