ممبئی ، 9 جون (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف ممبئی میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد فلم ٹائیگر۔
3 کی شوٹنگ شروع کردیں گی۔
کٹرینہ کیف جلد ہی ’سوریہ ونشی‘ اور ’فون بھوت‘ میں نظر آئیں گی۔
اس کے علاوہ ان کے ایک اور بڑے پروجیکٹ کی شوٹنگ بھی جلد ہی شروع ہونے والی ہے۔
کٹرینہ ’ٹائیگر۔
3‘ کی شوٹنگ شروع ہونے کا انتظار کر رہی
ہیں۔
ممبئی میں فلم کا سیٹ تیار ہے اور ان کے ساتھ پوری ٹیم کوویڈ کی صورتحال بہتر ہونے کی منتظر ہے۔
لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی کٹرینہ فلم ’ٹائیگر۔
3‘ کی شوٹنگ شروع کردیں گی۔
اہم بات یہ ہے کہ یش راج بینر تلے بنائی جانے والی فلم ٹائیگر ۔
3 فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے۔
ٹائیگر۔
3 میں سلمان خان ، کٹرینہ کیف اور عمران ہاشمی کے اہم کردار ہیں۔