حیدرآباد 27جو لائی (یواین آئی)تلنگانہ میں سنیماتھیٹرس کے ٹکٹس کی شرحوں کے معاملہ کی سماعت آج تلنگانہ ہائی کورٹ میں کی گئی۔
عدالت نے سوال کیا کہ متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد سنیماٹکٹس کی شرحوں کے تعین کے سلسلہ میں کیا قواعد تیار کئے گئے؟جس پر
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سنیماٹکٹس کی شرحوں کے تعین کے لئے حکومت کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
اس کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر ریاستی حکومت ٹکٹس کی شرحوں کا تعین کرے گی جس پر عدالت نے ہدایت دی کہ اس کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر اندرون چار ہفتے حکومت کے فیصلہ سے عدالت کو واقف کروایاجائے۔