: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 09 نومبر (ایجنسی) بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن اور عامر خان کی جوڑی والی فلم "ٹھگس آف ہندوستان" نے ریلیز کے پہلے دن 50 کروڑ روپئے سے زیادہ کی کمائی کرنے کی تاریخ رقم کی ہے۔
یش راج بینر تلے بننے والی فلم" ٹھگس آف ہندوستان"میں اداکار عامر خان فرنگی نامی ٹھگ اور امیتابھ بچن خدا بخش عرف آزاد نامی قزاق کا کردار نبھارہے ہیں۔ یہ فلم آٹھ نومبر کو ریلیز ہوئی۔
فلم نے پہلے دن باکس آفس پر زبردست کمائی کی ہے۔
ٹھگس آف ہندوستان نے ریلیز کے پہلے دن 55 کروڑ روپئے کی کمائی کرلی۔ اس فلم نے سال کی سب سے بڑی اوپننگ کی ۔ فلم میں عامرخان، امیتابھ بچن اور فاطمہ ثنا شیخ کی کافی تعریف کی گئی ہے۔
فلم نے کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ابھی تک صرف تین فلمیں پہلے دن 40 کروڑ روپئے کی کمائی کرسکی ہیں۔ فلم ہیپی نیوایئر نے45 کروڑ، باہوبلی۔ 2 نے 41 کروڑ روپئے اور پریم رتن دھن پایو نے 40.35 کروڑ روپئے کی کمائی کی تھی۔