نئی دہلی/23مارچ(ایجنسی) ان دنوں بالی ووڈ بھی پوری طرح سے انتخابات کے موسم اور سیاست کے رنگ میں رنگ نظر آرہی ہے، جہاں اگلے مہینے کی شروعات میں پی ایم مودی کی بائیوپک پردے پر نظر آرہی ہے، وہیں دوسرے ہفتے میں ملک کے دوسرے وزیراعظم لال بہادر شاستری پر بنی فلم دی تاشقند فائلز، ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے، پھچلے دنوں فلم کا نیا پوسٹر کے ساتھ ریلیز ڈیٹ بتائی گئی تھی، ا ب اس فلم کے چار نئے پوسٹر کے ساتھ کرداروں کی معلومات شیئر کی گئی ہے-
اس فلم میں متھن چکرورتی، شیام سندر ترپھاٹی کے رول میں ہونگے، اور پلوی جوشی عائشہ علی شاہ کے رول میں ہے، پنکج ترپھاٹی گنگا رام جھا کے کردار میں ہونگے- شیوتا باسو راگنی پھولے کے کردار میں ہونگی.
بتا دیں کہ 10 جنوری 1966 کو ازبکستان کے tashkent تاشقند شہر میں ایک بین الاقوامی پروگرام کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا. اس معاہدے کو تاشقند معاہدے کہا جاتا
ہے. اسی کے اگلے دن 11 جنوری کو وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی مشتبہ طریقے سے انتقال ہوگئے تھے.