نئی دہلی/20مارچ(ایجنسی) یہ سال ہندی فلم انڈسٹری میں بائیوپک کے نام ہوچکا ہے، سال کی شروعات میں جہاں ٹھاکرے ، اور پرائم منسٹر" ریلیز ہوئی تو وہیں آنے والے مہینے میں 5 اپریل کو ملک کے وزیراعظم کی بائیوپک نریندرمودی ریلیز کے لیے تیار ہے، لیکن اسی درمیان ایک اور خبر سامنے آئی ہے، ملک کے دوسرے وزیراعظم لال بہادر شاستری کی موت کی گھتی پر بن رہی فلم "the-tashkent-files دی تاشقند فائلز" بھی ریلیز کے لیے تیار ہے.
یہ پولیٹیکل ڈرامہ لمبے وقت سے بحث میں ہے لیکن اب خبر آئی ہے کہ میکرس نے فلم کو اگلے مہینے ریلیز کرنے
کا فیصلہ لیا ہے، اس فلم کے نام سے بنے ایک ٹیوٹر اکاؤنٹ سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ فلم 12 اپریل کو ریلیز کی جائے گی.