ممبئی، 9 اگست (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رنوت کا کہنا ہے کہ فلم ’دھاکڑ‘ کا کردار ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا کنگنا رنوت ان دنوں فلم ’دھاکڑ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اسی دوران کنگنا نے فلم سے اپنا لک شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات پیش کئے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے لکھا "جیسا کہ شوٹنگ ختم ہونے
والی ہے ، یہ ہمیشہ مجھ میں رہے گی ، فلم کے بعد بھی۔
وہ خود سے اوراپنے اندر کے شیطان سے آگے بڑھے گی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلم 'دھاکڑ' ایک جاسوسی تھرلر ہے۔
فلم میں کنگنا اگنی نامی افسر کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
فلم میں کنگنا کے علاوہ ارجن رامپال اور دویہ دتا بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔