ٹورنٹو،17ستمبر(ایجنسی)ممبئی کے ہدایت کار واسب بالا کی فلم "مرد کو درد نہیں ہوتا" کو ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں "گرولسک پیپلس چوائس مڈنائٹ میڈنیس" ایوارڈ سے نوازا گیا۔
بنیادی طورپر تمل ناڈو کے کمباکونم کے رہنے والے مسٹربالا نے کہا کہ ایک آزاد فلم ہدایت کار کےلئے یہ بہت بڑا اعزاز ہے۔ اس سال ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں شامل ہونے والی ہندوستانی فلموں میں ریتو سرین اور تینجنگ سونم کی "دی سویٹ ریکیم" آنند پٹوردھن کی فلم "ویویک(ریزن)"واسن بالا کی "مرد کو درد نہیں ہوتا" اور انوراگ کشیپ کی فلم "من مرضیاں"قابل ذکر ہیں۔ ہدایت کار واسن بالا کی فلم "مرد کو درد نہیں ہوتا"کو ٹورنٹو فلم فیسٹیول کے مڈنائٹ میڈنیس زمرے میں ریلیز کیاگیا۔
"دی مین ہو فیلس نوپین"انگریزی ٹائٹل والی یہ فلم 70 اور 80 کی دہائی میں مارشل آرٹ پر مبنی
ایکشن کامیڈی سے بھرپور ہے۔ فلم کی مدت 134منٹ ہے اور اس کی شوٹنگ ممبئی میں کی گئی ہے۔ فلم کی کہانی ایک شخص پر مبنی ہے جسے ایک ایسی بیماری ہے جس میں اسے کسی قسم کا درد نہیں ہوتا۔ اس کےعلاوہ "من مرضیاں" اور ریما داس کی"بلبل کین سنگ"اہم رہیں۔
لندن میں رہنے والی ہندوستانی ہدایت کار سندھیا سوری کوفلم "دی فلیڈ" کےلئے بہترین شارٹ فلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ایک خاتون کےکھیتی کرنے پر مبنی اس فلم کی شوٹنگ ہندوستان میں ہوئی ہے۔